QR CodeQR Code

خیبر، لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق

24 Sep 2018 12:31

یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کیلئے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ خاصہ دار ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کیلئے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن میں 1 ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 751818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751818/خیبر-لنڈی-کوتل-میں-مٹی-کا-تودہ-گرنے-سے-ماں-اور-3-بیٹیاں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org