QR CodeQR Code

بھارت لچکدار رویہ اختیار کرکے ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کرے، شیخ مصطفٰی

24 Sep 2018 17:04

این سی کے معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے درمیان مجوزہ بات چیت کی منسوخی کے تناظر میں دونوں ملکوں کے مابین شروع ہوئی لفاظی جنگ خطے میں امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے درمیان مجوزہ بات چیت کی منسوخی کے تناظر میں دونوں ملکوں کے مابین شروع ہوئی لفاظی جنگ خطے میں امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ لچکدار رویہ اختیار کر کے ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کریں۔ اس دوران این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کو حاصل دفعہ 35 اے کا دفاع تمام کشمیریوں پر لازم ہے۔


خبر کا کوڈ: 751867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751867/بھارت-لچکدار-رویہ-اختیار-کرکے-ہمسایہ-ملک-کے-ساتھ-بات-چیت-کا-سلسلہ-شروع-کرے-شیخ-مصطف-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org