QR CodeQR Code

پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، شیخ مرزا علی

24 Sep 2018 13:25

اسلامی تحریک جی بی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف سی پیک ہے، گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج دشمن ہر سطح پر ناکام ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی بھی قوم کی شجاعت و استقامت کا پیکر اس کے عسکری جوان ہوتے ہیں جس طرح پاک فوج نے اندرونی اور بیرونی خطرات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، شمالی وزیرستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ اس وقت دہشتگردوں کا رخ گلگت بلتستان کی طرف ہے، سی پیک کو متاثر کرنا دہشت گردوں کا بنیادی ہدف ہے، دہشتگردوں کی ان سازشوں کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردوں کے سرپرست بھارت پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام دہشتگردوں اور بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے اور ملک کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 751871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751871/پاک-فوج-کی-قربانیوں-پر-قوم-کو-فخر-ہے-شیخ-مرزا-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org