QR CodeQR Code

سراج الحق نے پروفیسر عطا محمد جعفری کو جنوبی پنجاب کے لیے ناظم استصواب مقرر کر دیا

25 Sep 2018 14:08

ارکان صوبائی مجلس شوری نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ارکان جماعت کی رہنمائی کیلئے تین ناموں کا انتخاب کیا ہے، جن میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، شیخ عثمان فاروق، چودھری عزیر لطیف کے نام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جنوبی پنجاب کے امیر کے استصواب کے لئے ضلعی امیرڈیرہ غازی و رکن صوبائی مجلس شوری پروفیسر عطا محمد جعفری کو ناظم استصواب مقرر کیا ہے، جو 12 اکتوبر تک نئے امیر کا انتخاب مکمل کروائیں گے۔ ارکان صوبائی مجلس شوری نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ارکان جماعت کی رہنمائی کیلئے تین ناموں کا انتخاب کیا ہے، جن میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، شیخ عثمان فاروق، چودھری عزیر لطیف کے نام شامل ہیں۔ نومنتخب امیر کا اعلان 25 اکتوبر کو کیا جائے گا اور یکم نومبر 2018ء کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ امیر کا انتخاب یکم نومبر 2018ء سے31 اکتوبر 2021ء تین سال کیلئے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 752084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752084/سراج-الحق-نے-پروفیسر-عطا-محمد-جعفری-کو-جنوبی-پنجاب-کے-لیے-ناظم-استصواب-مقرر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org