0
Tuesday 25 Sep 2018 14:08

سراج الحق نے پروفیسر عطا محمد جعفری کو جنوبی پنجاب کے لیے ناظم استصواب مقرر کر دیا

سراج الحق نے پروفیسر عطا محمد جعفری کو جنوبی پنجاب کے لیے ناظم استصواب مقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جنوبی پنجاب کے امیر کے استصواب کے لئے ضلعی امیرڈیرہ غازی و رکن صوبائی مجلس شوری پروفیسر عطا محمد جعفری کو ناظم استصواب مقرر کیا ہے، جو 12 اکتوبر تک نئے امیر کا انتخاب مکمل کروائیں گے۔ ارکان صوبائی مجلس شوری نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ارکان جماعت کی رہنمائی کیلئے تین ناموں کا انتخاب کیا ہے، جن میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، شیخ عثمان فاروق، چودھری عزیر لطیف کے نام شامل ہیں۔ نومنتخب امیر کا اعلان 25 اکتوبر کو کیا جائے گا اور یکم نومبر 2018ء کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ امیر کا انتخاب یکم نومبر 2018ء سے31 اکتوبر 2021ء تین سال کیلئے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 752084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش