QR CodeQR Code

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

25 Sep 2018 18:17

پارلیمانی کمیٹی ارکان کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، اس ضمن میں شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کے طارق بشیر چیمہ کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے۔ ادھر (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کئے ہیں، جن میں احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضٰی عباسی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ارکان کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، اس ضمن میں شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے۔ ادھر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کئے ہیں، (ن) لیگ نے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضٰی عباسی کو نامزد کیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن 2018ء کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 752141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752141/انتخابات-میں-دھاندلی-کی-تحقیقات-پرویز-خٹک-کو-پارلیمانی-کمیٹی-کا-سربراہ-بنائے-جانے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org