QR CodeQR Code

راجہ جلال حسین کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

25 Sep 2018 19:47

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 24 ستمبر کو راجہ جلال حسین کو گورنر گلگت بلتستان بنانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقپون کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اس ضمن میں گذشتہ روز باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی تقرری کیلئے 18 ستمبر کو وزیراعظم کو سمری ارسال کی تھی، وزیراعظم نے پارٹی قائدین کی مشاورت کے بعد راجہ جلال حسین مقپون کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی نے 24 ستمبر کو راجہ جلال حسین مقپون کو گورنر گلگت بلتستان بنانے کی باضابطہ منظوری دیدی تھی، جس کا  آج باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راجہ جلال حسین مقپون تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر ہیں جبکہ دوسری طرف وہ بلتستان کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ ہے۔ مقپون خاندان نے 1190ء سے 1840ء تک گلگت بلتستان اور چترال پر حکومت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 752174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752174/راجہ-جلال-حسین-کی-گورنر-گلگت-بلتستان-تعیناتی-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org