QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، صوبائی مشیر اطلاعات

25 Sep 2018 21:49

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صرف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات وزیراعلیٰ کے شیڈول کا حصہ نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صرف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اکیلے میں ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 752180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752180/وزیراعلی-سندھ-کی-وزیراعظم-سے-کوئی-علیحدہ-ملاقات-نہیں-ہوئی-صوبائی-مشیر-اطلاعات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org