0
Tuesday 25 Sep 2018 21:49

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، صوبائی مشیر اطلاعات

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، صوبائی مشیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات وزیراعلیٰ کے شیڈول کا حصہ نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صرف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اکیلے میں ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 752180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش