QR CodeQR Code

بھارت گیدڑ بھپکیوں سے باز آجائے

بلوچستان اسمبلی میں بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت

دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا

26 Sep 2018 13:10

اجلاس میں دیگر ارکان نے بھی تحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر دس فیصد بھی عمل ہو جائے تو امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شدید مذمت کی گئی ارکان نے کہا کہ مادر وطن کےدفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ بھارت گیدڑ بھبکیوں سے باز آجائے، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیرداخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ امن و امان سے متعلق تحریک التواء پر کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ شامل ہے، کوشش ہے کہ صوبے میں امن قائم کریں۔ اجلاس میں دیگر ارکان نے بھی تحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے  کہا کہ  نیشنل ایکشن پلان پر دس فیصد بھی عمل ہو جائے تو امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 752290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752290/بلوچستان-اسمبلی-میں-بھارتی-ا-رمی-چیف-کے-بیان-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org