QR CodeQR Code

منی بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی منی کرپشن ہے، ڈاکٹر عاصم

26 Sep 2018 22:16

صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ابھی تک مجھے نیا پاکستان کہیں پر بھی نظر نہیں آیا، شاید آگے نظر آئے تو بتاﺅںگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیے، یہ منی بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی منی کرپشن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش نہیں کیا، بلکہ منی کرپشن کی ہے، حالانکہ بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینا چاہیے، لیکن کھاد مافیا اور کنسٹرکشن مافیا جیت گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک مجھے نیا پاکستان کہیں پر بھی نظر نہیں آیا، شاید آگے نظر آئے تو بتاﺅںگا۔


خبر کا کوڈ: 752399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752399/منی-بجٹ-نہیں-بلکہ-حکومت-کی-کرپشن-ہے-ڈاکٹر-عاصم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org