0
Wednesday 26 Sep 2018 22:16

منی بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی منی کرپشن ہے، ڈاکٹر عاصم

منی بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی منی کرپشن ہے، ڈاکٹر عاصم
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہیے، یہ منی بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی منی کرپشن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش نہیں کیا، بلکہ منی کرپشن کی ہے، حالانکہ بجٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کو کوئی رعایت نہیں دینا چاہیے، لیکن کھاد مافیا اور کنسٹرکشن مافیا جیت گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک مجھے نیا پاکستان کہیں پر بھی نظر نہیں آیا، شاید آگے نظر آئے تو بتاﺅںگا۔
خبر کا کوڈ : 752399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش