QR CodeQR Code

سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلئے مختص کرنیکی منظوری

28 Sep 2018 14:35

ترجمان کے پی حکومت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی اور سینئر وزراء میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی کی طبیعت ناساز تھی جس کیوجہ سے سینئر وزیر عاطف خان نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی اور سینئر وزراء میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے سینئر وزیر عاطف خان نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوات میں محکمہ جنگلات کی 19 کنال 14 مرلہ سرکاری زمین فوجی چھاؤنی کیلئے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہوگا جس کیلئے احتساب کمیشن میں تمام کیسز اور ملازمین کی تفصیلات منگوا لی گئی ہیں، کیونکہ احتساب کمیشن ختم کرکے محکمہ اینٹی کرپشن کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے بعض جماعتوں کو اعتراضات ہیں جبکہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 752647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752647/سوات-میں-19-کنال-اراضی-فوجی-چھاؤنی-کیلئے-مختص-کرنیکی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org