0
Friday 28 Sep 2018 14:35

سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلئے مختص کرنیکی منظوری

سوات میں 19 کنال اراضی فوجی چھاؤنی کیلئے مختص کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی اور سینئر وزراء میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے سینئر وزیر عاطف خان نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوات میں محکمہ جنگلات کی 19 کنال 14 مرلہ سرکاری زمین فوجی چھاؤنی کیلئے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد ہوگا جس کیلئے احتساب کمیشن میں تمام کیسز اور ملازمین کی تفصیلات منگوا لی گئی ہیں، کیونکہ احتساب کمیشن ختم کرکے محکمہ اینٹی کرپشن کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے بعض جماعتوں کو اعتراضات ہیں جبکہ افغان مہاجرین کی شہریت کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 752647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش