QR CodeQR Code

کراچی سے شیر خوار بچی کے اغواء کا معمہ حل، ماں نے اپنی بچی خود کسی کو دی تھی

28 Sep 2018 19:27

روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ نیپئر تھانے کی حدود سے فائزہ اسماعیل کو ماں کی گود سے چھین کر اغوا کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپئر روڈ سے 8 ماہ کی فائزہ کے اغواء کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے، تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو ماں نے خود کسی اور کو دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کی فائزہ کے اغواء کا معمہ حل ہوگیا ہے، تفتیش سے پتہ چلا کہ بچی اغواء نہیں ہوئی تھی، بلکہ ماں نے کسی وجہ سے خود بچی کو کسی اور کے حوالے کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کا يہ جرم ہے کہ گھر کے ديگر افراد کو نہيں بتايا، بچوں کے اغواء کے معاملے ميں سب کو ذمہ داری سے کام لينا چاہيئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغواء کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ نیپئر تھانے کی حدود سے فائزہ اسماعیل کو ماں کی گود سے چھین کر اغواء کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 752691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752691/کراچی-سے-شیر-خوار-بچی-کے-اغواء-کا-معمہ-حل-ماں-نے-اپنی-خود-کسی-کو-دی-تھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org