QR CodeQR Code

ماہ محرم کی تقدس کے پیش نظر گلگت بلتستان میں شانٹی ڈے مارچ میں منانے کا فیصلہ

1 Oct 2018 20:33

جی بی کی صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوپی شانٹی کا تہوار منانے کی وجہ سے جہاں گلگت بلتستان کی منفرد تہذیب و ثقافت کی اچھی تصویر دنیا کے سامنے اجاگر ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے میڈیا کوارڈینیٹر رشید ارشد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کی بجائے آئندہ دو سالوں تک ٹوپی شانٹی ڈے دس سے پندرہ مارج کے درمیان منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بھی ماہ مقدس محرم کی وجہ سے ٹوپی شانٹی ڈے نہیں منایا جاسکا تھا۔ اس لئے حکومت گلگت بلتستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس دفعہ دس سے پندرہ مارچ کے درمیان ٹوپی شانٹی ڈے منایا جائے گا اور مارچ کی انہی تاریخوں میں آئندہ سال بھی سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔ ٹوپی شانٹی کا تہوار منانے کی وجہ سے جہاں گلگت بلتستان کی منفرد تہذیب و ثقافت کی اچھی تصویر دنیا کے سامنے اجاگر ہوتی ہے، وہیں اس تہوار کی وجہ سے کاروبار بالخصوص ٹوپی اور شانٹی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تہوار کی بدولت جی بی کی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے، اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھی اور اگلے سال بھی دس سے پندرہ مارچ کے درمیان کسی تاریخ میں ٹوپی شانٹی کا تہوار شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 753287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753287/ماہ-محرم-کی-تقدس-کے-پیش-نظر-گلگت-بلتستان-میں-شانٹی-ڈے-مارچ-منانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org