QR CodeQR Code

ترکی نے جرمنی سے 136 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

3 Oct 2018 08:08

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صحافیوں سے بات چیت میں وضاحت نہیں کی کہ انقرہ حکومت کو مطلوب یہ افراد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک حکومت نے جرمنی سے 136 افراد کو انقرہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں اس فہرست میں موجود تمام افراد سے متعلق علم نہیں، تاہم 136 افراد کی حوالگی سے متعلق ایک فہرست جرمنی کے حوالے کی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انقرہ حکومت کو مطلوب یہ افراد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ایردوان متعدد مواقع پر زور دے چکے ہیں کہ جرمنی فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ ترکی کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف بھی مزید موثر اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 753574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/753574/ترکی-نے-جرمنی-سے-136-افراد-کی-حوالگی-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org