QR CodeQR Code

مظفر آباد، پولیس کا اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج

5 Oct 2018 07:55

کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار مستقل نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 15 کنٹریکٹ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔مظفر آباد میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی اہلکاروں پر لاٹھی چارج کیا۔ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار مستقل نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ مستقل پولیس اہلکار لاٹھیاں لے کر کنٹریکٹ اہلکاروں پر ٹوٹ پڑے اور لاٹھی چارج کے ذریعے کئی کنٹریکٹ اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 15 کنٹریکٹ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا جبکہ احتجاجی کنٹریکٹ پولیس اہلکاروں نے مستقل پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 754016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754016/مظفر-ا-باد-پولیس-کا-اپنے-ہی-اہلکاروں-پر-لاٹھی-چارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org