QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مریم اورنگزیب

6 Oct 2018 12:20

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے۔ فتیش میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نااہل ہے جو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا، تفتیش میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ نون کو سیاسی میدان میں شکست میں نہیں دے سکی، اس لیے اب اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نواز نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے، جب حکومت اس طرح کے اقدامات کرے گی تو کارکنوں کا یہ ردعمل فطری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 754171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/754171/تحریک-انصاف-کی-حکومت-اوچھے-ہتھکنڈوں-پر-اتر-ا-ئی-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org