0
Saturday 6 Oct 2018 12:20

تحریک انصاف کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مریم اورنگزیب

تحریک انصاف کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نااہل ہے جو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا، تفتیش میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ نون کو سیاسی میدان میں شکست میں نہیں دے سکی، اس لیے اب اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نواز نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے، جب حکومت اس طرح کے اقدامات کرے گی تو کارکنوں کا یہ ردعمل فطری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 754171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش