QR CodeQR Code

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی

12 Oct 2018 20:10

پولیس کیمطابق زخمی عباس کا تعلق ہنگو کے رئیسان نامی علاقے سے ہے جبکہ کوہاٹ میں وہ پریکٹس کرتے ہیں، انکی کسی کیساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہیومیو پیتھک ڈاکٹر کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق قیصر عباس نامی ڈاکٹر آج صبح اپنے کلینک میں داخل ہو رہے تھے، جب نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر قیصر عباس کو زخمی حالت میں کوہاٹ ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول عباس کا تعلق ہنگو کے رئیسان نامی علاقے سے ہے جبکہ کوہاٹ میں وہ پریکٹس کرتے ہیں۔ دوسری جانب زخمی کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخاصمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 755440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755440/کوہاٹ-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-ایک-ڈاکٹر-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org