QR CodeQR Code

پی کے 78 تنائج، ثمر ہارون بلور آگے، اے این پی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا

14 Oct 2018 21:01

حلقہ پی کے 78 کے پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے جسکے مطابق اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 13 ہزار 967 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے محمد عرفان 10 ہزار 957 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 78 کا نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ جس میں تحریک انصاف اور عوامی نیششل پارٹی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا۔ حلقہ پی کے 78 کے پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 13 ہزار 967 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے محمد عرفان 10 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح برتری کو دیکھتے ہوئے اے این پی کے کارکنان نے جشن منانا بھی شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کے رہنما شہید ہارون بلور کی بیوہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 755826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755826/پی-کے-78-تنائج-ثمر-ہارون-بلور-آگے-اے-این-کارکنان-نے-جشن-منانا-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org