0
Sunday 14 Oct 2018 21:01

پی کے 78 تنائج، ثمر ہارون بلور آگے، اے این پی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا

پی کے 78 تنائج، ثمر ہارون بلور آگے، اے این پی کارکنان نے جشن منانا شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 78 کا نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ جس میں تحریک انصاف اور عوامی نیششل پارٹی کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا۔ حلقہ پی کے 78 کے پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 13 ہزار 967 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے محمد عرفان 10 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح برتری کو دیکھتے ہوئے اے این پی کے کارکنان نے جشن منانا بھی شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کے رہنما شہید ہارون بلور کی بیوہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش