QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 افغان دہشتگرد گرفتار

17 Oct 2018 22:07

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے پی کے 71 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے کارروائی میں 4 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے پی کے 71 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 756444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756444/پشاور-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-4-افغان-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org