QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزا پانے والے 74 افراد رہا

18 Oct 2018 21:42

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 74 مجرموں کو رہا کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔ عدالت نے کمزور شواہد کی بناء پہ جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔ ہائی کورٹ سے رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد گرفتار مجرموں کو رہا کر دیا  گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 756629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756629/فوجی-عدالتوں-سے-پھانسی-عمر-قید-کی-سزا-پانے-والے-74-افراد-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org