QR CodeQR Code

مانسہرہ میں ڈمپر اور کار میں کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

19 Oct 2018 16:35

خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے منگن مچھی پول میں ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق ہونیوالے افراد کار میں سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں ڈمپر اور کار میں کار میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے منگن مچھی پول میں ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق ہونے والے افراد کار میں سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 756691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756691/مانسہرہ-میں-ڈمپر-اور-کار-تصادم-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org