سعودی عرب کی صحافی کے ظالمانہ قتل کو غلطی کہہ کر چھپانے کی کوشش
22 Oct 2018 09:31
ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں صحافی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر شاہی حکومت کے وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے واقعے کو بڑی غلطی قرار دیا، جس پر امریکا سعودی تعلقات میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خاجہ عادل الزبیر نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں سعودی صحافی کے سفاکانہ قتل کا اعتراف کرنے کے بعد اسے غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ لاش کہاں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کو لگتا تھا کہ جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو سفارت خانے سے چلے گئے تھے تاہم ترکی سے ملنے والی رپورٹس کے بعد سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جمال خاشقجی سفارتی مشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں معلوم اور نہ ہی ہمیں لاش کے بارے میں پتہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے 18 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 757168