QR CodeQR Code

ہرات،خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے نیٹو فوجی سمیت 5 افراد ہلاک، 52 زخمی

31 May 2011 00:22

اسلام ٹائمز:ہرات صوبے کے گورنر داؤد صبا نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی


ہرات:اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہرات کے فوجی اڈے پر خودکش حملوں اور کابل میں فائرنگ سے ایک نیٹو فوجی سمیت پانچ افراد ہلاک اور باون کے قریب زخمی ہو گئے۔ ہرات صوبے کے گورنر داؤد صبا نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اڈا اطالوی فوج کے زیر استعمال ہے، حملے میں چار افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب کابل میں افغان فوج کی یورنیفام پہنے ایک شخص نے نیٹو فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے نسبتاً پرامن شہر ہرات میں نیٹو کے کمپاؤنڈ کے نزدیک خودکش حملے اور دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 5 اطالوی فوجیوں سمیت 52 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے تعمیراتی عمارت کے دروازے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ وہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی جو کہ پانچ گھنٹوں تک جاری رہی۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق کمپاؤنڈ پر پانچ افراد نے حملہ کیا، خودکش حملے میں چار افغان شہری اور ایک کمانڈو ہلاک ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 75719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75719/ہرات-خودکش-دھماکوں-اور-فائرنگ-سے-نیٹو-فوجی-سمیت-5-افراد-ہلاک-52-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org