0
Tuesday 31 May 2011 00:22

ہرات،خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے نیٹو فوجی سمیت 5 افراد ہلاک، 52 زخمی

ہرات،خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے نیٹو فوجی سمیت 5 افراد ہلاک، 52 زخمی
ہرات:اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہرات کے فوجی اڈے پر خودکش حملوں اور کابل میں فائرنگ سے ایک نیٹو فوجی سمیت پانچ افراد ہلاک اور باون کے قریب زخمی ہو گئے۔ ہرات صوبے کے گورنر داؤد صبا نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اڈا اطالوی فوج کے زیر استعمال ہے، حملے میں چار افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب کابل میں افغان فوج کی یورنیفام پہنے ایک شخص نے نیٹو فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان کے نسبتاً پرامن شہر ہرات میں نیٹو کے کمپاؤنڈ کے نزدیک خودکش حملے اور دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 5 اطالوی فوجیوں سمیت 52 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے تعمیراتی عمارت کے دروازے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ وہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی جو کہ پانچ گھنٹوں تک جاری رہی۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق کمپاؤنڈ پر پانچ افراد نے حملہ کیا، خودکش حملے میں چار افغان شہری اور ایک کمانڈو ہلاک ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 75719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش