QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت کے حاجی عبدالوہاب کی طبیعت بہتر ہو گئی، ہسپتال سے ڈسچارج

22 Oct 2018 18:24

حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب 2 روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث حاجی عبدالوہاب کی طبیعت خراب ہوئی تھی تاہم اب خطرے کی کوئی بات نہیں وہ روبصحت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے رہنما حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھل گئی، میڈیکل بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد ان کی رپورٹس دیکھ کر انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔ حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب 2 روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث حاجی عبدالوہاب کی طبیعت خراب ہوئی تھی تاہم اب خطرے کی کوئی بات نہیں وہ روبصحت ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 757275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757275/تبلیغی-جماعت-کے-حاجی-عبدالوہاب-کی-طبیعت-بہتر-ہو-گئی-ہسپتال-سے-ڈسچارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org