QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

22 Oct 2018 15:31

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے، 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت شہر قائد سمیت صوبے بھر میں آج ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گی۔ سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی اور کراچی میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد اور شاہین کمپلیکس پر کارروائی کی جائے گی۔ مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے ایکسائز ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 757286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757286/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-ا-ج-سے-ٹیکس-نادہندہ-گاڑیوں-کیخلاف-کارروائی-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org