QR CodeQR Code

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اراکین سے فون ضبط کرنیکی دھمکی

22 Oct 2018 20:41

کے پی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔ مشتاق غنی نے اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور کارروائی میں دلچسپی نہ لینے پر تنبیہ کرتے ہوئے موبائل فون ضبط کرنے کی دھمکی دیدی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے نوٹس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 757330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757330/اسپیکر-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کی-اراکین-سے-فون-ضبط-کرنیکی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org