0
Monday 22 Oct 2018 20:41

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اراکین سے فون ضبط کرنیکی دھمکی

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اراکین سے فون ضبط کرنیکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور کارروائی میں دلچسپی نہ لینے پر تنبیہ کرتے ہوئے موبائل فون ضبط کرنے کی دھمکی دیدی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے نوٹس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 757330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش