QR CodeQR Code

مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے، شرجیل انعام میمن

23 Oct 2018 23:37

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے، اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے،۔ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہے؟ زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ صحافی کے سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر افسوس ہے لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 757536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757536/مجھے-نہیں-لگتا-پی-ٹی-آئی-حکومت-کے-5-سال-پورے-ہوں-گے-شرجیل-انعام-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org