QR CodeQR Code

آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قمر باجوہ

26 Oct 2018 07:49

ئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے دورے کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اہم ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے، کسی بھی مہم جوئی کیخلاف دفاع کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے دورے کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ آج بھی حل طلب ہے۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 757886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/757886/آزادی-کی-جدوجہد-میں-کشمیریوں-کے-ساتھ-کھڑے-ہیں-قمر-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org