QR CodeQR Code

جلوزئی کیمپ میں باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے ہزاروں خاندان بے سروسامانی کے عالم میں پڑے ہیں، امیر جماعت اسلامی قبائل

31 May 2011 18:40

اسلام ٹائمز:جلوزئی کیمپ میں موجود مظلوم عوام کے ساتھ جماعت اسلامی شروع سے مصروف عمل ہے اور آئندہ بھی جلو زئی کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جلو زئی کے حقوق کے لئے ہم نے جیل بھی برداشت کیں، لیکن جیلیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ قبائل کے حقو ق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے


پشاور:اسلام ٹائمز۔متاثرین جلو زئی کو سہولیات فراہم کیں جائیں، صاحبزادہ ہارون الرشید امیر جماعت اسلامی قبائل و سابق ایم این اے نے المرکز اسلامی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جلوزئی کیمپ میں باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے ہزاروں خاندان بے سروسامان پڑے ہیں۔ انتہائی گرمی کی وجہ سے ہزاروں بچے بیمار ہیں۔ جبکہ ہزاروں خواتین اور بوڑھے بے سروسانی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔
بجلی کا بندوبست نہیں ہے جبکہ اب جبری بے دخلی کر کے ان کے زحموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔ جلوزئی کیمپ میں موجود مظلوم عوام کے ساتھ جماعت اسلامی شروع سے مصروف عمل ہے۔ اور آئندہ بھی جلوزئی کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ جلوزئی کے حقوق کے لئے ہم نے جیلیں بھی برداشت کی ہیں۔ لیکن جیلیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ قبائل کے حقو ق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے۔


خبر کا کوڈ: 75886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75886/جلوزئی-کیمپ-میں-باجوڑ-ایجنسی-مہمند-اور-خیبر-کے-ہزاروں-خاندان-بے-سروسامانی-عالم-پڑے-ہیں-امیر-جماعت-اسلامی-قبائل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org