0
Tuesday 31 May 2011 18:40

جلوزئی کیمپ میں باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے ہزاروں خاندان بے سروسامانی کے عالم میں پڑے ہیں، امیر جماعت اسلامی قبائل

جلوزئی کیمپ میں باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے ہزاروں خاندان بے سروسامانی کے عالم میں  پڑے ہیں، امیر جماعت اسلامی قبائل
پشاور:اسلام ٹائمز۔متاثرین جلو زئی کو سہولیات فراہم کیں جائیں، صاحبزادہ ہارون الرشید امیر جماعت اسلامی قبائل و سابق ایم این اے نے المرکز اسلامی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جلوزئی کیمپ میں باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے ہزاروں خاندان بے سروسامان پڑے ہیں۔ انتہائی گرمی کی وجہ سے ہزاروں بچے بیمار ہیں۔ جبکہ ہزاروں خواتین اور بوڑھے بے سروسانی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔
بجلی کا بندوبست نہیں ہے جبکہ اب جبری بے دخلی کر کے ان کے زحموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔ جلوزئی کیمپ میں موجود مظلوم عوام کے ساتھ جماعت اسلامی شروع سے مصروف عمل ہے۔ اور آئندہ بھی جلوزئی کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ جلوزئی کے حقوق کے لئے ہم نے جیلیں بھی برداشت کی ہیں۔ لیکن جیلیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ قبائل کے حقو ق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے۔
خبر کا کوڈ : 75886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش