QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے 73 دہشتگردوں کی رہائی روک دی

2 Nov 2018 12:36

سپریم کورٹ نے دہشتگردوں کی بریت کیخلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 73 دہشتگردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشتگردوں کی رہائی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں، تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 759070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759070/سپریم-کورٹ-نے-73-دہشتگردوں-کی-رہائی-روک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org