0
Friday 2 Nov 2018 12:36

سپریم کورٹ نے 73 دہشتگردوں کی رہائی روک دی

سپریم کورٹ نے 73 دہشتگردوں کی رہائی روک دی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں، تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 759070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش