QR CodeQR Code

افغانستان اب عالمی دہشتگردی کا مرکز نہیں رہا، کینیڈین وزیراعظم

31 May 2011 22:42

اسلام ٹائمز:کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ سمجھنا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے، غلط ہے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ سراب ہے، دنیا کو اب بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے


اوٹاوا:اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر کا کہنا ہے افغانستان اب عالمی دھشت گردی کا مرکز نہیں رہا۔ اوٹاوا سے جاری ایک بیان کے مطابق کینڈین وزیر اعظم نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا، انہوں نے کہا افغانستان میں تشدد کا خطرہ اب بھی موجود ہے، اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ سمجھنا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے غلط ہے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ سراب ہے۔ دنیا کو اب بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے افغانستان کے صوبے قندہار میں لڑنے والے کینیڈین فوجیوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کینیڈا نو سال بعد افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 75913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75913/افغانستان-اب-عالمی-دہشتگردی-کا-مرکز-نہیں-رہا-کینیڈین-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org