QR CodeQR Code

خاشقجی قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، طیب اردوان

3 Nov 2018 10:09

امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔ امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو۔ ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 759164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759164/خاشقجی-قتل-کا-حکم-سعودی-فرماں-روا-نے-نہیں-دیا-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org