QR CodeQR Code

پشاور، احتجاجی مظاہروں کے خاتمے کے بعد معمولات زندگی بحال

4 Nov 2018 18:49

حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کیطرح پشاور سمیت خیبرپختوںخوا سمیت دیگر اضلاع میں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف پشاور سمیت دیگر اضلاع میں جاری مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، ہفتے کے روز پشاور میں بازاروں کیساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے۔ پشاور میں بھی آسیہ کی رہائی کیخلاف تحریک لبیک، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام اور دیگر مذہبی جماعتوں، تاجروں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دئیے، تاہم حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کیطرح پشاور سمیت خیبرپختوںخوا سمیت دیگر اضلاع میں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 759438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759438/پشاور-احتجاجی-مظاہروں-کے-خاتمے-بعد-معمولات-زندگی-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org