QR CodeQR Code

پی این ایس مہران حملہ، سینیٹ کمیٹی میں نیوی حکام پر سوالات کی بوچھاڑ

31 May 2011 23:25

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن نہ کیا گیا تو جنگ سڑکوں پر آ جائے گی۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کا بیس پر قبضہ چھڑانے میں اتنی دیر کیوں لگی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔دہشت گرد اتنی آسانی سے پی این ایس مہران میں میں کیسے پہنچے؟ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان نے نیوی حکام پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے اصرار کے باوجود نیول حکام نے دہشتگردوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ ارکان نے سوال کیا کہ سیکیورٹی رسک ہونے کے باوجود مہران بیس پر کاروباری سرگرمیاں کیوں جاری ہیں؟ قائمہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چئرمین جاوید اشرف قاضی نے میڈیا سے بات چیت سے معذرت کر لی۔


خبر کا کوڈ: 75951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75951/پی-این-ایس-مہران-حملہ-سینیٹ-کمیٹی-میں-نیوی-حکام-پر-سوالات-کی-بوچھاڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org