QR CodeQR Code

عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے، ترابی

7 Nov 2018 10:15

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام شہدائے جموں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر 6 نومبر 1947ء کے واقعات دہرانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لے، نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر 6نومبر 1947ء کے واقعات دہرانا چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی، آزاد خطہ اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت مشاورت کے بعد سیز فائر لائن کو توڑنے کی کال دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام شہدائے جموں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد صفی، صغیر چغتائی، فیض نقشبندی، عبداﷲ گیلانی، محمود الحسن چودھری و دیگر حریت قائدین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دے۔ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت فیصلہ کن کردر ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 759825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759825/عالمی-برادری-کشمیریوں-کی-نسل-کشی-کا-نوٹس-لے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org