0
Wednesday 7 Nov 2018 10:15

عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے، ترابی

عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لے، نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر 6نومبر 1947ء کے واقعات دہرانا چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی، آزاد خطہ اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت مشاورت کے بعد سیز فائر لائن کو توڑنے کی کال دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام شہدائے جموں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد صفی، صغیر چغتائی، فیض نقشبندی، عبداﷲ گیلانی، محمود الحسن چودھری و دیگر حریت قائدین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دے۔ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت فیصلہ کن کردر ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 759825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش