QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار زخمی

7 Nov 2018 19:59

شمالی وزیرستان میں روغہ بدر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سپاہی قاسم، امجد اور ظہیر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں روغہ بدر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سپاہی قاسم، امجد اور ظہیر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 759925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/759925/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-کے-قریب-دھماکہ-3-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org