QR CodeQR Code

ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق

8 Nov 2018 14:08

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب سرکاری اسکول کے استاد شیر عالم خان کے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جسکے باعث انکی 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں، جبکہ گھر کے دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب سرکاری اسکول کے استاد شیر عالم خان کے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث انکی 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر عالم کا 4 سالہ بیٹا عماد، 14 سالہ بیٹی سمیرہ اور 15 سالہ بیٹی شمائلہ سمیت انکی بیوی بھی شدید زخمی ہوئی ہیں جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 760030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760030/ہنگو-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-3-بہنیں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org