0
Thursday 8 Nov 2018 14:08

ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق

ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب سرکاری اسکول کے استاد شیر عالم خان کے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث انکی 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر عالم کا 4 سالہ بیٹا عماد، 14 سالہ بیٹی سمیرہ اور 15 سالہ بیٹی شمائلہ سمیت انکی بیوی بھی شدید زخمی ہوئی ہیں جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 760030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش