QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو عاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا

9 Nov 2018 11:30

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی رہنما کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا اور نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کیخلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے اور بغیر وارنٹ اور کال نوٹسز پر پیشی کے دوران گرفتار نہ کرنیکا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عاصمہ عالمگیر کی نیب کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا اور نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے اور بغیر وارنٹ اور کال نوٹسز پر پیشی کے دوران گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 760166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760166/پشاور-ہائیکورٹ-نے-نیب-کو-عاصمہ-عالمگیر-کی-گرفتاری-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org