QR CodeQR Code

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت، 3 افراد گرفتار

11 Nov 2018 00:02

جے یو آئی کے مرحوم سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی ہے، تینوں افراد کو جیوفینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں جیوفینسنگ کی مدد سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جے یو آئی کے مرحوم سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو جیوفینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش کی سربراہی ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ نیازی اور تفتیش ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون میں (کے سفاری ون) کے اندر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کر دیا تھا اور ان کے قتل کی  تحقیقات پولیس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 760420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760420/مولانا-سمیع-الحق-قتل-کیس-میں-اہم-پیشرفت-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org